Home / اہم خبریں / ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر میپکو ریجن کے صارفین کے بجلی بلوں کی ادائیگی میں توسیع کردی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر میپکو ریجن کے صارفین کے بجلی بلوں کی ادائیگی میں توسیع کردی

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر میپکو ریجن کے صارفین کے بجلی بلوں کی ادائیگی میں توسیع کردی گئی 31 مارچ تک بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین سے لیٹ پیمنٹ سرچارج وصول نہ کرنے کا حکم، تفصیل کے مطابق ایس ڈی او میپکو جام پور رانا اشتیاق احمد نے میڈیا کو بتایا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایات کے مطابق میپکو ریجن ملتان کے 64 لاکھ سے زائد صارفین کی سہولت کے لئے بیچ نمبر 1سے بیچ نمبر 30 کے بلوں کی وصولی کی تاریخ ری شیڈول 20،24،25،26 اور27 مارچ کے بلوں کی ادائیگی کرنے والے بیچ 1 سے بیچ 8 تک کے صارفین اپنے بل 31 مارچ تک بغیر لیٹ پیمنٹ سرچارج ادا کرسکیں گے جبکہ بیچ 9 کے صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 30 مارچ سے بڑھا کر 7 اپریل، بیچ 10 کے صارفین کے بلوں کی تاریخ ادائیگی 30 مارچ سے بڑھا کر 8 اپریل، بیچ 11 کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 31 مارچ سے بڑھا کر 9 اپریل، بیچ 12 کے صارفین کے بلوں کی تاریخ ادائیگی 31 مارچ سے بڑھا کر 10 اپریل، بیچ 13 اور بیچ 14 کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 3 اور 6 اپریل سے بڑھا کر 13 اپریل، بیچ 15 اور بیچ 16 کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 7 اور 8 اپریل سے بڑھا کر 14 اپریل، بیچ 17 اور بیچ 18 کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 9 اور 10 اپریل سے بڑھا کر 15 اپریل، بیچ 19 اور 20 کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 13 اور 14 مارچ سے بڑھا کر 16 اپریل، بیچ 28 اور بیچ 29 کے صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 31 مارچ، بیچ 30 کے صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 30 مارچ 2020 تک بڑھادی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے