کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کی جانب سے حلقہ پی ایس 111 میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر حلقے میں موجود متوسط طبقے اور سفید پوش عوام کی خدمت کے لیے کھانے و نوش کی سہولیات کے لیے موبائل وین کا اہتمام کیا گیا موبائل وین کے ذریعے ضرورت مند افراد و خاندان کو 20 روپے میں کھانا فراہم کیا جائیگا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں کراچی کے بیشتر کھانے پینے کے مقامات بند ہیں تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ پی ایس 111 کے عوام و مزدور گھرانوں کے لیے کھانے کی موبائل وین کا اہتمام کیا گیا ہے، کھانے کے حوالے سے وصول کی جانے والی رقم صرف 20 روپے مختص کی گئی ہے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہوسکے انہوں نے مزید کہا جو گھرانے رقم کی ادائیگی نہیں کرسکتے انہیں مفت کھانا فراہم کیا جارہا ہے دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس سے عوام میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے یہ وقت خوف کا نہیں کورونا سے مل کر مقابلہ کرنے کا ہے حلقے کی عوام کے لیے کھانے کی وین کا اہتمام کرنے کا مقصد عوام کو کھانے کی سہولت فراہم کرنے کی چھوٹی سی کوشش ہے، موبائل میں صفائی ستھرائی سے متعلق خاص خیال رکھا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کی جنگ سے لڑنے میں ان کا ساتھ دیں گے، آنے والے وقتوں میں جلد حلقے کی عوام کے لیے حفاظتی ماسک اور سینیٹائزر بھی جلد تقسیم کیے جائیں گے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔
![]()