Home / اہم خبریں / موٹروے پولیس نے ایران سے آئے زائرین کو پشاور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو بس ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا

موٹروے پولیس نے ایران سے آئے زائرین کو پشاور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو بس ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا

پشاور (رپورٹ: بیورو چیف اصغر شاہ) موٹروے پولیس نے ایران سے آئے زائرین کو پشاور منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو بس ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پشاور پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے ان افراد کو بسوں کی چھتوں پر سامان کے اندر چھپایا گیا تھا۔ چھتوں پر موجود تمام افراد زائرین ہیں اور انہیں بس ڈرائیوروں نے پانچ پانچ ہزار روپے فی کس رشوت لینے کے بعد سامان میں چھپایا گیا تھا۔ حکام کے مطابق سوار افراد کے پاؤں میں جوتے نہیں تھے۔ کارروائی میں دونوں بسوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرتے ہوئے تمام افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے 9 روزہ عرس کی تقریبات، علماء کرام کے روحانی و اصلاحی خطابات

حیدرآباد، (نوپ نیوز) سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چیئرمین الحاج گلشن الٰہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے