کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اپنے حلقے پی ایس 106کے علاقے گورومندر کے عوام میں کورونا وائرس سے بچاوَ اوراحتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مفت حفاظتی ماسک تقسیم کیے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسافروں ، دکانداروں سمیت و دیگر میں مفت ماسک تقسیم کیے اس موقع پر روکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کورونا سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں عوام رش سے گریز کرے اور گھروں میں رہیں حکومت پاکستان کی طرف سے چاروں صوبوں کوکرونا سے مقابلے کا سامان مہیا کردیا گیا ہے کرونا کے خاتمے تک حلقے میں مفت ماسک کی تقسیم جاری رکھیں گے ہسپتالوں میں موجود فارمیسی میں ماسک مہنگے داموں فروخت کیے جارہے ہیں ماسک تقسیم کرنے کا مقصد سنسنی یا بے چینی پھیلانا نہیں ہے البتہ آگاہی اور احتیاطی تدابیر بتانا ہے بیرون ممالک کی قوموں نے متحد ہوکر اس وائرس کا مقابلہ کیا ہے ہ میں بھی اپنی حکومت کے ساتھ مل کر تعاون کرنا ہوگاحلقے کی عوام کی جانب سے مفت ماسک تقسیم کرنے پر رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
![]()