میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم کو بتایا کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے روکنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے آج شہر سمیت ضلعی بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کرایا جائے گا اور کل سے پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی ہوجائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر ضروری طور پر کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہی ہوگی میڈیکل اسٹورز، ہسپتال، کریانہ اسٹورز سبزی فروشوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اجازت ہوگی۔ دکاندار ہاتھوں میں گلوز ماسک کا استعمال کریں گے اور گاہک اور دکاندار کے سامنے تین فٹ تک فاصلے کی جگہ بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر ضروری طور پر کسی کو بھی باہر نکلنے نہی دیا جائے گا جو خلاف ورزی کرے گا اس پر ایکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپنے ملک، قوم، صوبے اور ضلعے کو اس خطرناک وائرس سے بچانے کے لیئے ہر وہ اقدام اٹھائے گی جس سے عوام کی جانیں محفوظ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ مساجد سے اعلانات کرائے جارہے ہیں عوام کو گھروں تک محمدود رکھنے کے لیے۔
![]()