Home / اہم خبریں / آل پشین پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری

آل پشین پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری

پشین (رپورٹ: در محمد) آل پشین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آل پشین پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشین پشین نے یہ اعلامیہ جاری کیا۔ بد قسمتی سے آج پاکستان کو اسکی تاریخ کے سب سے بڑے طبی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث حکومت نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے ہیں جس کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کو طلباء/ طالبات کے قیمتی تعلیمی وقت کے ضیاع کا از حد افسوس اور رنج ہے۔ آل پشین پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن پشین موجودہ صورتحال کے تناظر میں تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی مشاورت سے درجہ ذیل اعلامیہ جاری کر رہا ہے۔ 1۔ والدین سے درخواست ہے کہ وہ حکومتی ہدایات کے مطابق اپنے بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی حتی الوسع بھرپور کوشش کریں اور بچوں کو گھر پر رہنے کا پابند بنائیں۔ 2۔ بچوں کو گھر پر تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول اور مطالعہ کی جانب راغب رکھیں۔ 3۔ پشین کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے از حد کوشش کر رہے ہیں کہ بچوں کے تعلیمی وقت کا ضیاع کم از کم رہے اور اس کے لئے اپنے تدریسی منصوبوں پر نظرثانی کر رہے ہیں۔ 4۔ پشین کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کی یہ بھی کوشش ہے کہ وہ آن لائن اپنے طلباء/ طالبات کی رہنمائی کرسکیں۔ از راہ کرم اس بارے میں اپنے متعلقہ اسکولوں سے رابطہ فرمائیں۔ 5۔ وہ والدین جنہوں نے تاحال مارچ کے مہینے کی فیس ادا نہیں کی ہے، سے التماس ہے کہ وہ اسکولوں کے واجبات فوری طور پر ادا کردیں تاکہ اسکولوں کو اساتذہ، دیگر اسٹاف کی تنخواہوں اور بلڈنگ وغیرہ کے اخراجات ادا کرنے میں دقت کا سامنا نہ ہو۔ فیس وغیرہ کی مزید تفصیلات کے لئے متعلقہ اسکولوں سے رابطہ فرمائیں۔ 6۔ اپنے بچوں کو اسکولوں میں پڑھائی کے لئے تیار رکھیں تاکہ جیسے ہی اسکول کھلنے کی اجازت مل جائے تو اگلے دن سے ہی تدریس کا آغاز ہوسکے۔ 7۔ پشین کے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومتی ہدایات پر عمل کو یقینی بناتے ہوئے، حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے