Home / اہم خبریں / کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مولانا راشد محمود سومرو

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مولانا راشد محمود سومرو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر وزیر اعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سندھ حکومت نے جے یو آئی کو تعاون کی درخواست کی تھی، ہم مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ کیس سکھر میں سامنے آئے ہیں، تو فنڈز بھی سکھر میں استعمال کیے جائیں۔ پرائیویٹ اداروں کو پیسے دینے کے بجائے سرکاری ہسپتالوں جہاں آئسولیشن سینٹر بنائے گئے ہیں خاص طور پر سکھر میں وہاں توجہ کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ اپر سندھ میں کیسز زیادہ سامنے آئے ہیں تو سکھر آئسوليشن سینٹر میں زیادہ پیسے خرچ کیے جائیں نہ کے پرائیویٹ ہسپتالوں کو فنڈز دیے جائیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کیس سندھ اور سندھ میں سب سے زیادہ کیس سکھر میں ظاہر ہوئے ہیں تو پیسے بھی سکھر میں زیادہ استعمال ہونے چاہئیں۔ سکھر آئسوليشن سینٹر میں مریضوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے جائز شکایتوں کا نوٹس لیکر صفائی ستھرائی، کھانا میڈیسن وقت پر فراہم کی جائیں۔ سکھر سینٹر میں مریضوں کے شکوک و شبہات کو ختم کرکے انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں، مبارکباد دیتے ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے