کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قدرتی وباء سے مقابلہ کرنے کے لیے سول و اعلی عسکری حکام متحرک نظر آ رہی ہے۔ اسی تناظر میں ذی انٹرنیشنل اسکول نے بھی انسانیت کے خدمت کے لئے قدم اٹھا لیا بانی و صدر ذیشان الطاف لوہیا نے کراچی شہر میں چلنے والی آپنی 9 برانچیز میں آئسولیشن وارڈ تشکیل دینے کی آفر کر دی میڈیا میں جاری ایک بیان میں کہا کے اس وقت پوری دنیا اس ناگہانی موزی مرض سے جنگ لڑ رہی ہے اور ہمارے ملک پاکستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے افواج پاکستان ووفاقی اور صوبائی حکومتں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں دکھ و تکیلف کے اس موقع پر اپنے ہم وطنون بلخصوص شہر کے باسیوں کے لیے بڑی افر دے رہے ہیں ہمارے اسکول کی 9 برانچیز میں ائسولیشن وارڈ بنائیں یا قرنطینہ اس سلسلے میں صوبائی وزراء و کمشنر کراچی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا ایک جانب تو معیشت بری طرح متاثر ہو رہی تو دوسری جانب قیمتی انسانی جانیں ہیں ۔۔ انسانی جانوں کو بچانے کے لیے بڑا اقدام اٹھانے کی ٹھان لی ہے۔
![]()