Home / اہم خبریں / وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے صوبے کے تمام اضلاع کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 73 کر وڑ روپے جاری کردیے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے صوبے کے تمام اضلاع کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 73 کر وڑ روپے جاری کردیے

پشاور (رپورٹ: بیورو چیف اصغر شاہ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمو د خان کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے صوبے کے تمام اضلاع کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ارب 73 کر وڑ روپے جاری۔ ڈی آئی خان کو 30 کروڑ روپے، پشاور کو 20 کروڑ 26 لاکھ، مانسہرہ 13 کروڑ 64 لاکھ، مردان 11 کروڑ 18 لاکھ جاری۔ نوشہرہ 6 کروڑ 87 لاکھ، کرم 8 کروڑ 75 لاکھ، خیبر کو پانچ کروڑ باجوڑ چار کروڑ 19 لاکھ، کوہستان لوئر چار کروڑ 11 لاکھ روپے جاری۔ پی ڈی ایم اے نے ڈی آئی خان میں قائم دو قرنطینہ سنٹر کے لیے ضروری سامان مہیاکر دیا ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام ٹول فری نمبر 0800-01700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ صوبا ئی حکومت نے خصوصی طور پر عوام کی رہنمائی کے لیے ڈاکٹر بھی ایمرجنسی آپریشن سنٹر میں تعینات کئے گئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے