راجن پور (رپورٹ: انعام باری) گھی و آئل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں پسی عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہے، عوام کو صحت کی بنیادی سہو لیات فراہم کرنے میں ناکام حکمران ”حق حکمرانی“ کھو چکے ہیں، ناقص پالیسیوں کے باعث ملک سنگین بحرانوں کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، عوام سے جینے کا بنیادی حق بھی چھینا جارہا ہے، حکمراں عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ بھی نہ دے سکے ہیں، پاکستانی عوام ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع راجن پور کے رہنماؤں مولانا ابوبکر عبداللہ، مولانا غلام یاسین شاکر، مفتی ارشاد احمد حقانی، قاری محمود احمد قاسمی، مفتی محمد عمر خان گورمانی، مولانا عبدالقدوس مبشر، مولانا عبدالمجید ساقی، مولانا محمد شریف، قاری محمد صادق چانگ، قاری عبدالقدیر و دیگر نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانو ں کو پاکستان پر مسلط کر نے کی ذمہ داری پس پرہ چھپی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جن کے ایک غلط فیصلے نے ملک میں بے چینی اور افراتفری کی فضاء پیدا کرکے رکھ دی ہے، انہوں نے نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملکی عوام کی صحت داؤ پر لگ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہو لیات فراہم کرنے میں ناکام حکمراں حق حکمرانی کھو چکے ہیں، انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں کی کڑی شرائط تسلیم کر نے نہ صرف ملک میں مہنگائی کا جن کنٹرول باہر ہوچکا ہے بلکہ عام آدمی کا زندگی گزارنا بھی محال ہو گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ خود داری سے محروم سلیکٹڈ حکمران سے جلد چھٹکارا نہ پایا گیا تو ملک کے مزید سنگین بحرانوں میں مبتلاء ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے، انہوں نے عوام سے حکومت سے نجات پانے کے لئے متحدہ اپوزیشن کی کسی بھی کال کے لئے تیار رہیں تاکہ ان نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کا بوریا بستر گول کیا جاسکے۔
![]()