کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ میں 3 اپریل تک سرکاری دفاتر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے سرکاری دفاتر کی بندش کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آج انیس مارچ بروز جمعرات 25 سرکاری محکموں اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خود مختار کارپوریشنز، ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی محکمہ صحت، داخلہ، خزانہ بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، محکمہ جیل خانہ جات کے دفتر بھی کھلے رہیں گے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کےانتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہونگے۔
![]()