Home / اہم خبریں / کرونا وائرس سے نمٹنے اور محکمہ ہیلتھ کی مدد کے لئے سکیورٹی پلان ترتیب دیا جاچکا ہے۔ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج زوالفقار لاڑک

کرونا وائرس سے نمٹنے اور محکمہ ہیلتھ کی مدد کے لئے سکیورٹی پلان ترتیب دیا جاچکا ہے۔ ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج زوالفقار لاڑک

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی آفس میرپورخاص رینج میں ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج زوالفقار لاڑک کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق ہنگامی اقدامات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع میرپورخاص، عمرکوٹ اور مٹھی کے ایس ایس پیز سمیت تینوں اضلاع کے ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ دوران اجلاس کرونا وائرس سے نمٹنے اور اس سے متعلق میرپورخاص رینج پولیس کی جانب سے تھانہ جات کی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات و امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار لاڑک کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے اور محکمہ ہیلتھ کی مدد کے لئے سکیورٹی پلان ترتیب دیا جاچکا ہے جس میں تمام ہسپتالوں و کرونا آئسولیشن سینٹرز پر سیکیورٹی کی تعیناتی کو یقینی بناگیا ہے، جبکہ تینوں اضلاع میں پولیس کی مخصوص نفری کو بھی تعینات کیا جا چکا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی ایڈوائزری پر عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، تمام افسران کو ہدایات کی گئی کہ وہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ مستقل رابطے میں رہیں اور تمام پولیس عملے کو وائرس کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں، اجلاس کے دوران میرپورخاص رینج میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، تاہم آئی جی سندھ کی متعین کردہ ترجیحات پر عمل درآمد، اشتہاری اور مفرور ملزمان کی بروقت گرفتاری، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے، عوام کی شکایات کے بروقت ازالے سمیت مختلف پیشہ ورانہ امور کے بارے میں ہدایات جاری کی گئیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے