Home / اہم خبریں / میرپورخاص کے کھلاڑیوں کی طرف سے شکریہ ہری رام کشوری لال

میرپورخاص کے کھلاڑیوں کی طرف سے شکریہ ہری رام کشوری لال

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے شہریوں اور کھلاڑیوں کے لئے خوشخبری، صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسٹیڈیم (گاما اسٹیڈیم) کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال کے ہمراہ سیکرٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال نے اسٹیڈیم کے گراؤنڈ کی مٹی کو نکال کر بہترین مٹی کی بھرائی سمیت گراؤنڈ میں تماشائیوں کے لئے نئی کرسیاں اور تزین و آرائشِ کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات کیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے کہا کہ صحت مند معاشرے میں کھیلوں کا اور کھیل کے میدانوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔ میرپورخاص کے نوجوانوں میں کھیل کی سرگرمیوں کو زیادہ فروغ دینے کے لئے اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام شروع کر دیے جائیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں کھیل کے میدانوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا ہے۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کھلاڑیوں اور شہریوں کے لئے تحفہ ہے۔ ترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری رکھیں گے مخالفین حوصلہ رکھیں اور عوام کی خدمت پر یقین رکھیں۔ سیکرٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ صوبائی وزیر اقلیتی امور و خوراک سندھ ہری رام کشوری لال کی ہدایات پر میرپورخاص پہنچے ہیں۔ سیکرٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی وزیر کی سفارشات پر اسٹیڈیم کی رینوویشن اور ترقیاتی کام جلد شروع کر دیے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے