Home / اہم خبریں / عافیہ کا کیس حکمرانوں کی نظر میں عام پاکستانی شہریوں کی قدر و منزلت کا تعین کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

عافیہ کا کیس حکمرانوں کی نظر میں عام پاکستانی شہریوں کی قدر و منزلت کا تعین کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ اور اس کے تین کمسن بچوں کے اغواء کی ایف آئی آر 6 سال بعد 2009ء میں درج کی گئی تھی جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں ایک عام شہری کی کیا قدر و منزلت ہے اور ان کیلئے انصاف کا حصول کتنا مشکل ہے۔وہ ٹیکساس امریکہ سے آئے ہوئے پاکستانی نژاد امریکی صحافی ایڈوکیٹ اظہر غیور سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں اس موقع پر سماجی رہنما انجینئر وسیم فاروقی، نفیس احمد خان اور قرآن ڈاٹ کام کے شفیق اجمل بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے صحافی اظہر غیور کو 2003ء میں ڈاکٹر عافیہ اور اس کے تین کمسن بچوں کے اغواء سے لے کر اب تک صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کا کیس ہمارے حکمرانوں کی نظر میں عام پاکستانی شہریوں کی قدر و منزلت کا تعین کررہا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی نژاد امریکی صحافی ایڈوکیٹ اظہر غیور نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا کہ وہ امریکہ واپس جا کر ہر فورم پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے آواز بلند کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے