Home / اہم خبریں / کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت فی الفور اقدامات کرے۔ ڈپٹی سیکٹری جمعیت علماء اسلام حافظ احمد علی

کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت فی الفور اقدامات کرے۔ ڈپٹی سیکٹری جمعیت علماء اسلام حافظ احمد علی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکٹری حافظ احمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس کو روکنے کے لئے حکومت ماہرین کی مدد لے اور اسکے متاثرین کو محفوظ جگہ منتقل کرے اور اسکو روکنے کے لئے فی الفور مضبوط حکمت عملی اختیار کرے عوام اس کو روکنے کے لئے اداروں کے ساتھ تعاون کرے، کرونا وائرس کے ٹیسٹ کو سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں آسان اور مفت بنایا جائے، جو نجی ہسپتال کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی بے جا فیس لے رہے ہیں حکومت ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرئے، جن لوگوں نے اس وباء کو کمائی کا زریعہ بنایا ہوا ہے حکومت کو ان لوگوں کے خلاف فوری کاروائی کرے، اس وقت ملک ایک وبا پھیلی ہوئی ہے اس کو روکنے کے لئے سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی، تمام مسلمان اللہ سے استغفار اور توبہ کریں اور اللہ سے عافیت مانگے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر پیر عبدالمنان انور نقشبندی، سیکٹری اطلاعا ت، مفتی عابد، جمعیت علماء اسلام کراچی سرپرست اعلی ٰپیر لیاقت علی شاہ، جنرل سیکٹری علامہ مولانا حماد مدنی، عبدالستار بلوچ، مفتی محمد علی قمر، وصی احمد صدیقی، قاری اقبال اللہ، حضرت ولی ہزاروی، مولانا سعداللہ، مولانا لیاقت رحمانی، مفتی محمد نقشبندی، مفتی ظل الرحمن، حافظ ارمان چوہان اور دیگر رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا جیسے موذی اور متعدہ وائرس کو رکنے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے