ساہیوال (رپورٹ: طیب عباس) چیچہ وطنی تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 111 سیون آر کی رہائشی 15 سالہ لڑکی م بی بی نے اپنے والدین کے ہمراہ چیچہ وطنی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسی گاؤں کے رہائشی نوجوان سلمان نے 3 سال تک اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی عریاں ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرتا رہا۔ متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ ملزم کی پوپھی شمیم اور ممانی نسیم بی بی اسے اپنے گھر بلواتی جہاں پر اوباش نوجوان اس سے جنسی زیادتی کرتا رہا۔ والدین کو بتانے پر اس اوباش نوجوان سلمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسکے والد پر حملہ کیا اور اسکے باپ کا ناک کاٹنے کی کوشش کی۔ اسکا باپ ہسپتال میں چوکیدار ہے۔ لڑکی کی والدہ نے چیچہ وطنی پریس کلب میں روتے ہوئے فریاد کی کہ ابھی تک پولیس تھانہ صدر مسلسل ٹال مٹول کر رہی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر نے تاحال ہماری درخواستوں پر کاروائی نہیں کی۔ ہمیں جان کا خطرہ ہے۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلی پنجاب اور اور آئی جی پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے اور انصاف، تحفظ کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔
![]()