Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مسلح گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان قتل، ایک شخص زخمی ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مسلح گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان قتل، ایک شخص زخمی ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مسلح گرپووں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان قتل، ایک شخص زخمی ہوگیا، مقتولین اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے دونوں جانب کے چار افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے مقد مات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود علاقہ گاﺅں بڈھ کے قریب اراضی غلام عباس میں دو مسلح گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جانب 26 سالہ محمد عابد ولد عبدالرزاق کنیرا سکنہ بڈھ ہلاک اور اس کا باپ 52 سالہ عبدالرزاق کنیرا زخمی ہوگیا، ملزمان کی فائرنگ سے دوسری جانب 32 سالہ نوجوان خان زمان کنیرا ولد عبدالرحمن سکنہ بڈھ ہلاک جبکہ اس کا چچا مشتاق احمد بال بال بچ گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں، وجہ عداوت سابقہ قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی بتائی گئی، صدر پولیس نے ایک جانب مشتاق احمد ولد عثمان سکنہ بڈھ کی رپورٹ پر ملزمان غلام محمد ولد غلام رسول اور عبدالرزاق ولد محمد صادق جبکہ دوسری جانب عبدالرزاق ولد محمد صادق سکنہ بڈھ کی رپورٹ پر دو ملزمان پنل خان اور سوہنڑاں خان پسران عبدالرحمٰن اقوام کلیرا ساکنان بڈھ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے