نوشہرہ (رپورٹ: شہزاد فیصل) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ محمد فاروق، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو حاجرہ سمیع نے ضلع نوشہرہ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے تحصیل نوشہرہ اور جہانگیرہ میں مختلف اسکول، کالجوں، دینی مدارس اور شادی ہالز کے معائنے کیے گئے۔ اس دوران متعد اسکولوں اور دینی مدارس میں اساتذہ اور سٹاف موجود پاۓ گئے۔ جس کو موقع پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اس ضمن میں اسکولز، کالجز، شادی ہالز کو مورخہ 2 اپریل تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا۔ اور صوبائی حکومت کے دئیے گئے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی اور کہا کہ مستقبل میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے عوام الناس سے اپیل کی کے کرانا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کریں۔ تاکہ ضلع نوشہرہ میں کرونا وائرس جیسے مرض پھیلنے کے خدشات نہ ہو۔
![]()