Home / اہم خبریں / وزیر اعلی سندھ و صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سے اپیل کی ہے کہ ٹنڈو الہیار پریس کلب کے لئے جگہ مختص کرکے تعمیرات کے لئے اقدامات کریں۔ کراچی پریس کلب

وزیر اعلی سندھ و صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سے اپیل کی ہے کہ ٹنڈو الہیار پریس کلب کے لئے جگہ مختص کرکے تعمیرات کے لئے اقدامات کریں۔ کراچی پریس کلب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی پریس کلب کے صدر محمد امتیاز خان فاران، سیکریٹری ارمان صابر اور اراکین گورننگ باڈی نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر شاہ سے اپیل کی ہے کہ ٹنڈو الہیار پریس کلب کے لئے جگہ مختص کرکے تعمیرات کے لئے اقدامات کریں ایک بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداران نے کہا کہ اس وقت میڈیا بحران کے باعث صحافی برادری بے روزگاری اور مسائل کا شکار ہونے کے سبب مشکلات سے دوچار ہے پریس کلب صحافی کا دوسرا گھر ہوتا ہے ٹنڈو الہیار کے صحافی پریس کلب کے انہدام کے سبب بے گھر ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں تاہم ٹنڈو الہیار پریس کلب کے آپریشن کے حوالے سے صحافیوں کو اعتماد میں نہ لینے اور انہدام میں تیزی دکھانے سے ضلع انتظامیہ کی بدنیتی کا پتہ چلتا ہے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت ٹنڈو الہیار کے صحافی بے گھر ہیں ہمیں امید ہے وزیر اعلی اور صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات پریس کلب کی جگہ مختص اور تعمیر تک ٹنڈو الہیار پریس کلب کے لئے عارضی جگہ فراہم کرنے کے لئے احکامات بھی جاری فرمائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے