پشاور (رپورٹ: بیورو چیف اصغر شاہ) خیبر پختونخوا کے تمام تر تعلیمی ادارے 15 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ، میٹرک سمیت تمام جاری امتحانات بھی ملتوی کابینہ کا فیصلہ۔ صوبائی کابینہ اجلاس میں تمام ہاسٹلوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ، تمام فیسٹیولز اور جیلوں میں ملاقاتیں معطل کرنے کا فیصلہ، خیبرپختونخوا میں سیاسی اور پبلک اجتماعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سوات میں جلسہ معطل کرنے کا فیصلہ، عوام سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت کی جائے گی، طورخم بارڈ رسے متعلق فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
![]()