Home / اسلام آباد / ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید نے اپنی جان کی قربانی دیکر کئی زندگیاں بچالیں

ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید نے اپنی جان کی قربانی دیکر کئی زندگیاں بچالیں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ائیر فورس حکام کے مطابق ونگ کمانڈر نعمان اکرم اس وقت جہاز سے نکل سکتے تھے جب طیارہ بلیو ایریا کے اوپر تھا لیکن انہوں نے آبادی کو بچانے کے کیے یقینی بنایا کہ جہاز کا رخ درختوں والے حصے کی طرف کر دیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایف 16 طیارہ آب پارہ مارکیٹ کے اوپر خراب ہوا، اس وقت ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے پاس سیف ایجیکشن کا آپشن موجود تھا لیکن نیچے آبادی تھی جس پر انہوں نے آبادی کو بچانے کیلئے طیارے کو قریبی جنگلات اور پہاڑیوں کی طرف موڑدیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے شہید نعمان اکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں کریش سائٹ پہ تھا۔ اس نے اپنی جان دیکر کئی سویلینز کی زندگیاں اور اہم املاک بچالیں۔ نعمان اکرم نے پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر، آب پارہ مارکیٹ، سرینہ ہوٹل کو بچانے کیلئے درختوں والے حصے کا رخ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے