کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف 16 کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کی شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک کے لئے جان قربان کرنے کا عزم رکھنے والے نعمان اکرم نے آبادی کو تباہی سے بچانے کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں، پاکستانی قوم کو ملک و قوم کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شاہینوں پر ناز ہے۔
![]()