تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آل پارٹیز ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے گومل یونیورسٹی بچاﺅ تحریک کا نمائندہ اجلاس منعقد

آل پارٹیز ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے گومل یونیورسٹی بچاﺅ تحریک کا نمائندہ اجلاس منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) آل پارٹیز ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے گومل یونیورسٹی بچاﺅ تحریک کا نمائندہ اجلاس کیفے ٹیریا ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان میں انعقاد، دلنواز اصل برائی کی جڑ کو ہٹانے، پروفیسرز حضرات کے ساتھ کی جانے والی انتقامی کاروائی کے ذریعے انہیں جبری ریٹائرڈ کرنے اور نام نہاد جنسی ہراسگی کے کیسز میں پھنسانے، فیسوں میں بے تحاشا اضافہ اور دیگر کرپشن و بے قاعدگیوں کے کیسز کے سلسلے میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی سے ملاقات کے فیصلے کے علاوہ اے آر وائی کے پروگرام میں بے نقاب ہونے والے پروفیسر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ارباب اختیار سے ملنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان کے کیفے ٹیریا میں گومل یونیورسٹی بچاﺅ تحریک کے کنویئر زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ کی صدارت میں مختلف سیاسی، سماجی، تاجر برداری کے نمائندہ افراد کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق ایم این اے عمر فاروق میانخیل ایڈوکیٹ، سابق ایم این اے داوڑ خان کنڈی، سابق ایم پی اے شائستہ خان بلوچ، ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر ڈاکٹر فاروق گل بیٹنی، تاجر رہنما، کالم نگار سہیل احمد اعظمی، شعیب گنگوہی، پروفیسراللہ نواز، سعید اختر ایڈوکیٹ، ابو معظم ترابی، محمد اصغر چوہدری، زبیر شاہین، فضل الرحمٰن، زبیر بلوچ، ایم کیو ایم کے عبدالقیوم قریشی ایڈوکیٹ، عدنان ایڈوکیٹ، شاہ فہد انصاری ایڈوکیٹ، ایوان زراعت کے صدر حاجی عبدالرشید دھپ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید زعفران شاہ، شعیب ٹیبو کے علاوہ سول سوسائٹی کے عمائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقررین نے گومل یونیورسٹی کی زبوں حالی، کرپشن، اقراباء پروری اور دلنواز تمام برائیوں کی جڑ کو اپنے عہدے سے سبکدرش نہ کرنے پر گورنر خیبر پختونخوا، صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی سے ہمارے ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوانوں کا مستقبل وابسطہ ہے جسے منظم سازشن کے تحت مذکورہ تمام اداروں کی غفلت اور چشم پوشی کے باعث آج بدنامی کا سامنا دیکھنا پڑرہا ہے۔ مقررین نے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی تعیناتی کو احسن اقدام قرار دیا، انہوں نے ڈائریکٹر فنانس، کنٹرولر، رجسٹرار، سیکریسی آفیسر و دیگر اہم پوسٹوں پر مستحق، اہل اور ایماندار افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اپنے مطالبات کے سلسلے میں موجودہ وائس چانسلر اور ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے افسران سے ملاقات کا فیصلہ کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے