اسلام آباد (بیورو رپورٹ) خلیجی ممالک میں قید پاکستانیوں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش۔ وزارت خارجہ نے تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا جس کے مطابق خلیجی ممالک میں اس وقت 6 ہزار 738 پاکستانی قید ہیں۔ سعودی عرب کی جیلوں میں سب سے زیادہ 3 ہزار 184 پاکستانی قید ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں 2 ہزار 765 پاکستانی قید ہیں۔ کویت میں 99،عمان میں 476، قطر 96 اور بحرین میں 118 پاکستانی قید ہیں۔
![]()