تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بہتر حکمت عملی سے پولیو وائرس کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

بہتر حکمت عملی سے پولیو وائرس کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ بہتر حکمت عملی سے پولیو وائرس کا جڑ سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ 16 سے 20 مارچ تک ہونے والی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مہم کے دوران درپیش مسائل کی نشاندہی کرکے حل کئے جائیں۔ مہم کے دوران قطرے پینے سے رہ جانے والے اور خراب کارکردگی دکھانے والے عملے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اور بہتر کارکردگی دکھانے والے عملے کو تعریفی اسناد دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خدشات دور کرکے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلانے پر آمادہ کیا جائے۔ زاہد حسین میمن نے کہا کہ پولیو وائرس پر کنٹرول کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے