تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مارچ کے اختتام تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے اور اپریل کا مہینہ بہتر گزرنے کی پیشگوئی کردی ہے

محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مارچ کے اختتام تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے اور اپریل کا مہینہ بہتر گزرنے کی پیشگوئی کردی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مارچ کے اختتام تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے اور اپریل کا مہینہ بہتر گزرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ مزید چار روز اور اگلے ہفتے میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں گزشتہ چند روز سے بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ شہر میں کالی گھٹائیں چھائے رہنے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ جس کے باعث صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے