میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں سیاسی سماجی اور منگی برداری کے رہنما رئیس یاسین منگی کی دعوت میں منگی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شہزاد علی منگی، جنرل سیکریٹری سندھ علی احمد منگی، مرکزی پریس سیکریٹری سعید حسین منگی اور دیگر پہنچے منگی برادری میہڑ کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا اس موقع پر منگی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شہزاد منگی نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی برادری میں شعور پیدا کر رہے ہیں ہم اپنی برادری کے لوگوں کو گزارش کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں تعلیم سے ہی ہماری برداری کی ترقی ہوگی ہم سرداری نظام کے خلاف ہیں بلکہ ہم نے امن پسند غریبوں کی مدد کیلئے منگی ویلفیئر کو تشکیل دیا ہے ہم اس پلیٹ فارم سے غریبوں کی مدد کریں گے اس موقع پر سیاسی سماجی اور منگی برداری کے رہنما رئيس یاسین خان منگی نے اپنی برداری اور دوستوں کے ہمراہ منگی ویلفیئر ایسوسی ایشن میں شمولیت کی اس موقع پر حاجی اختیار کھرل، نصراللہ بھنڈ اور دیگر شامل تھے۔
![]()