Home / اہم خبریں / وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کالا خیل مائن 41 میں شہید ہونے والے انجنیئر نیک محمد کے بچوں کے لیے 10 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کالا خیل مائن 41 میں شہید ہونے والے انجنیئر نیک محمد کے بچوں کے لیے 10 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) صوبائی وزیر برائے ثقافت اور محنت شوکت یوسفزئی کی خصوصی کوششوں سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کالا خیل مائن 41 میں شہید ہونے والے انجنیئر نیک محمد کے بچوں کے لیے 10 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور قانون کے مطابق ان کے حقوق کے لیے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے۔ بعدازاں صوبائی وزیر سے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفود صوبائی وزیر کو اپنے علاقے کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ شوکت یوسفزئی نے وفود کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہیں اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفود پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں جہاں بھی کوئی کوتاہی ہو رہی ہو تو متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جائے تاکہ زمہ داروں کے خلاف بروقت ایکشن لیا جا سکے۔ ترقیاتی منصوبے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیے جاتے ہیں اس لیے اس کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ وفود نے شوکت یوسفزئی کو محنت اور ثقافت کا قلمدان سنبھالے پر مبارکباد پیش کی۔ انصاف ڈاکٹر فورم کے ڈاکٹر جاوید یوسفزئی اور پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے نائب صدر سدید الرحمن نے صوبائی وزیر کو نئی وزارت ملنے پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے