میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور نے کہا ہے کہ پھول اللہ تعالیٰ کی جانب سے دی گئی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے پھول کائنات کا حسن ہے اور روح کو راحت پہنچاتے ہیں ہم سب کو اس کی قدر کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو پارک (گلستان بلدیہ) میرپورخاص میں 62 ویں سالانہ 3 روزہ پھولوں اور سبزیوں کے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پھولوں میں قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے بہت شفا رکھی ہیں جس میں سے مختلف طریقوں سے فائدے حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جو لوگ فلاور فیسٹیول اور شہر کی فلاح و بہبود کیلئے حصہ لے رہے ہیں ان سے مکمل تعاون کیا جائے اور کہا کہ میرپورخاص ضلعے میں تفریحی مقامات اور پارک بہت کم ہیں ان کو بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے میونسپل کمیٹی افسران کو ہدایت کی کہ جو پارک میرپورخاص شہر میں موجود ہیں ان کی وارثی کرکے بہتر دیکھ بھال کی جائے موجودہ پارکوں کو خوبصورت بنانے کیلئے پھولوں کے پودے لگائے جائیں تاکہ خواتین، بچے بھی لطف اندوز ہوسکیں ایک سوال کے جواب میں میرمنور تالپور نے کہا کہ میرپورخاص ہم سب کا شہر ہے اس کی وارثی کرنا ہے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے مکمل کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش سے جلد میرپورخاص میں ایک یونیورسٹی کا افتتاح کیا جائے گا اس کے علاوہ میڈیکل یونیورسٹی کیلئے بھی کوشش کی جائے گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے کہا کہ جن شہروں کے پارک آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اس لئے پارکوں کو آباد کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اس ضمن میں میونسپل کمیٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے جنرل سیکریٹری فلاور فیسٹیول محمد نواز نے بتایا کہ فیسٹیول میں 20 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں جہاں 200 سے زائد پھولوں کی اقسام رکھی گئی ہیں جس میں پاک گرین فاؤنڈیشن، میرپورخاص شوگر مل، محمد میڈیکل کالج، بھٹائی ڈینٹل کالج، ہارٹیکلچر اور ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ نے سبزیوں کے اسٹال لگائے ہیں جبکہ سرسو، شاہ جی ویلفیئر فاؤنڈیشن، شاہین کتاب گھر، دی ایجوکیٹ اسکول اور وی وانٹ یونیورسٹی سمیت دیگر کی جانب سے اسٹال لگائے گئے ہیں فیسٹیول میں خواتین و بچوں کی تفریح کیلئے جھولے اور کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں اس موقع پر ایس ایس پی جاوید بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز عبدالرزاق خاصخیلی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر منصب شاہ، میرحسن ڈھونکائی، سلام میمن اور ممبران کریم میمن، اظہر جیلانی، ایس اے خان، منصورچیمہ، طلبہ و طالبات اورعام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے بعدازاں ایم این اے میر منورتالپور اور ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے آرٹس کونسل میں طلبہ و طالبات اور مریم انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ہاتھ سے بنائی گئی تصویری نمائش بھی دیکھی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میر منور تالپور نے تصاویر خریدیں آخر میں ایک تقریب میں ضلع انتظامیہ و فلاور فیسٹیول کمیٹی کی جانب سے میر منورتالپور کو شیلڈ بھی دی گئی۔
![]()