Home / اہم خبریں / پشاور بی آر ٹی کا کم سے کم کرایہ 10 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

پشاور بی آر ٹی کا کم سے کم کرایہ 10 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کا کم سے کم کرایہ 10 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سفارشات ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں دی گئیں۔ پشاور بی آر ٹی کے کرایہ کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دینگے۔ عام شہریوں سمیت طلبہ اور بزرگ افراد اس سہولت سے یکساں مستفید ہوں گے۔ اجلاس میں بی آر ٹی کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی بھی سفارش کی گئی۔ اجلاس میں مسافروں کو ٹکٹ سسٹم کے استعمال کا طریقہ سمجھانے کی ہدایت کرتے ہوئے ہر سٹاپ پر رضاکار یا طلبہ کی انٹرن شپ سے استفادہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کے مستقل سی ای او کے لئے 74 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جس میں سے 19 امیدوار مطلوبہ معیار پر پورا اترے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے