تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دل دل پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کا کراچی پریس کلب پر یوم دفاع کے موقع پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی

دل دل پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کا کراچی پریس کلب پر یوم دفاع کے موقع پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دل دل ویلفئیر ایسوسی ایشن کا کراچی پریس کلب پر یوم دفاع کے موقع پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی- دل دل پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کے و بانی چیئرمین محمد افضل وارثی کی سربراہی میں کراچی پریس کلب کے باہر 53 ویں یوم دفاع کے موقع پر افواج پاکستان کے نڈر بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ساتھ ساتھ ان جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں اور ہر وقت بیدار ہیں محمد افضل وارثی کا کہنا تھا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں ان سب سپوتوں کو جنہوں نے پاکستان میں قیام امن کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا سلام ہے پاکستان کی بری فوج، فضائیہ، بحری فوج، رینجرز اور پولیس کے تمام شہداء کو جنہوں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا. دل دل پاکستان ہے اور دل سے جوڑ کر بنتا ہے پاکستان اس سے ہی ہے ہماری پہچان یہ ہے ہماری شان اس قربان ہے ہم سب کی جان افواج پاکستان ہے ہمارا مان آج ہم عہد کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی سلامتی کی خاطر اگر ہم کو اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا پڑا تو ہم دریغ نہیں کریں گے- دل دل پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیدارین عمران، ابرار احمد صدیقی، ذیشان حسین، شہباز جبلپوری و دیگر نے بھی شرکت کی.

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے