تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تھیلیسیمیا کے شکار بچون کے لئے یوم دفاع کے موقع پر ہم سب کو ملکر ان کی زندگیاں بچانے کا عہد کرنا چاہیئے- ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ

تھیلیسیمیا کے شکار بچون کے لئے یوم دفاع کے موقع پر ہم سب کو ملکر ان کی زندگیاں بچانے کا عہد کرنا چاہیئے- ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈسٹرکٹ پولیس میرپورخاص کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر تھیلیسیمیا کے شکار بچون کے لیئے خون کے عطیاتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا- تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کی ہدایات پر ضلع پولیس میرپورخاص اور فاطمیہ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیئے خون کے عطیاتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا.
اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ نے خون کے عطیاتی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ پر پولیس کے جوانوں اور افسروں کی جانب سے بڑی تعداد میں خون عطیہ کرنے پر ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا.اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کا ہر جوان اور افسر عوامی خدمت اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، آج یوم دفاع کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس اور فاطمیہ فاونڈیشن کے اشتراک سے لگائے جانے والے عطیاتی کیمپ پر پولیس کے افسر و جوان خون کا عطیہ دے رہے ہیں جو صدقہ جاریہ ہے. انہون نے مزید کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر ہم سب کو ملکر ان بچوں کی زندگیاں بچانے کا عہد کرنا چاہیئے اور ہمیں چاہیے کہ اس مرض میں مبتلا بچوں اور ان کے وا لدین کی ہر طریقے سے حوصلہ افزائی کریں، اس موقع پر ان کے ہمراہ فاطمیہ فاونڈیشن کے ڈاکٹرز بھی موجود تھےـ

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے