راجن پور (رپورٹ: انعام باری) پھسل کر نہر میں گرنے والے دو نو عمر بچوں کی تلاش تا حال جاری 48 گھنٹے بعد بھی بچوں کی نعشوں کو تلاش کرنے میں ناکامی، جام پور شہر کی فضا اس اندوہناک واقعے سے سوگوار، تفصیلات کے مطابق 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی پھسل کر نہر میں گرنے والے بچوں کو تا حال تلاش نہ کیا جاسکا، ذرائع کے مطابق نہر سے لامحدود انداز میں مٹی اٹھائی جانے کی وجہ سے پشتے کمزور ہوگئے تھے جس کی وجہ سے پاؤں پھسلنے سے بچے نہر میں جا گرے، بچوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے دن میں داخل ہوگیا اس دوران جام پور کی سماجی، تعلیمی، تجارتی شخصیات ایم پی اے شازیہ عابد ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد اکرم قریشی، ضلعی صدر انجمن تاجران علاؤالدین مزاری، سابق کونسلرعبدالرزاق عادل و دیگر نے موقع پر پہنچ کر صحافیوں سے گفتگو میں کہا انتظامیہ نے تاحال کوئی موثر اقدامات نہیں کیے اور نہ ہی مقامی سیاستدان جنہوں نے عوام سے ووٹ حاصل کرکے تنہا چھوڑ دیا ہے اور نہ ہی تاحال نہر کا پانی بند کیا گیا ہے۔
![]()