تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے یوم دفاع پاکستان بھرپور طریقے سے منایا گیا

تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے یوم دفاع پاکستان بھرپور طریقے سے منایا گیا

بینکاک (بیورو رپورٹ: عمران یوسف) تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانہ نے بنکاک کے ہوٹل میں دفاع پاکستان کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں مختلف ممالک کے سفیروں، ڈیفینس اتاشیوں، سفارتکاروں کاروباری حضرات اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی – تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا جس کے بعد باقاعدہ تقریب کا آغاز ہوا- تقریب کے دوران مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے ڈیفنس اتاشی سید رضا حسنین نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی ان کا عین فطری حق ہے اور پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے پچھلی دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے جس کا مقصد دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہے- انہوں کہا کہ پاکستان کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کرنے والے بہادر اور جری شہیدوں کو آج ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان تمام غازیوں کو بھی سلام ہے جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لئے کسی بھی جسمانی نقصان کی پرواہ نہ کرتے ہوۓ دفاعی سرحدوں کا دفاع کیا- اس موقع پر پاکستان کے دفاع پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی حاضرین کو دکھائی گئی جس میں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے اپنے مشن میں سر گرم عمل دکھائی دئیے اور حاضرین کو فضائیہ، نیوی اور بری افواج کی بہترین کارکردگی دیکھنے کو ملی اور دنیا کو پیغام ملا کہ پاکستان کی افواج بہترین دفاعی صلاحیتوں کی مالک ہے-

تصویری جھلکیاں

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے