Home / اہم خبریں / عمران خان کی حکومت میں ہاؤسنگ کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی سے خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ امجد علی کی ملاقات

عمران خان کی حکومت میں ہاؤسنگ کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی سے خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ امجد علی کی ملاقات

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی سے خیبر پختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ وزیر امجد علی کی ملاقات۔ صوبائی وزیر نے حنید لاکھانی کی دعوت پر سوئیٹ ہومز، وائس آف سندھ ، آواز بے زبان اور دیگر دفاتر کا بھی دورہ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر امجد علی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں جس سے براہ راست خیبر پختونخوا کی عوام کو فائدہ ہو رہا ہے عمران خان کی حکومت میں ہاؤسنگ کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ہاؤسنگ کے شعبے میں نجی کمپنیوں اور باہر ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کو بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ کام کرکے اس صوبے کو مزید ترقی یافتہ بنائیں۔ اس موقع پر سربراہ بیت المال سندھ و رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے ماضی کی حکومتوں سے ہٹ کر عوامی بہتری کے لیے اچھے منصوبے بنائے ہیں جس سے براہ راست عوام کو فائدہ ہو رہا ہے خیبر پختونخوا میں ہاؤسنگ کے شعبےمیں انقلابی اقدامات سے سیاحت اور روینیو بڑھایا جاسکتا ہے نہ صرف کراچی پر باہر کے ممالک سے بھی لوگ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں انہیں مزید بہتر ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے پشاور اور دیگر شہروں میں ہمیں اس طرز کی عمارتیں بنانے کی ضرورت ہے جو پورے صوبے کی پہچان بن جائیں اس طرح سے دیگر اور شعبوں میں ہم اہم سرمایہ کاروں کو اس طرف راغب کرسکتے ہیں۔ 2013 میں خیبر پختونخوا کی غیور عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو پہلی دفعہ ووٹ دیکر حکومت میں آنے کا موقع فراہم کیا اور پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی کے پی کے کی حکومت نے اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے دل جیتے اور مسلسل دوسری دفعہ پہلے سے زیادہ مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائی ، کے پی کے کی حکومت کی بہترین کامیابی کے ماڈل کی وجہ سے آج دوسرے صوبوں اور وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اور وہ تمام اہم وزراء جو اس حکومتی کامیابی کے سرخیل تھے جن میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور اسپیکر اسد قیصر اور دیگر شامل ہیں آج وفاق میں اہم عہدوں پر فائز ہیں جو ان کی کامیابی کا مظہر ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے نائب معتمد اطلاعات صدام کنبھر، پی ٹی آئی رہنماء طاہر احمد نیازی اور دیگر بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے