کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ایس ایل کرکٹ میچز کے آغاز کے دن جتنے قریب آرہے ہیں اس کے انتظار میں کراچی کے شہریوں کا جوش و خررش بڑھ رہا ہے کراچی انتظامیہ نے کرکٹ پروموشن سے تعلق رکھنے والے نجی اداروں کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میں پی ایس ایل کا جشن منانے کی تقریبات کا انعقاد کیا اسی طرح کی ایک پی ایس ایل جشن کی تقریب نیشنل اسٹیڈیم چورنگی پر گزشتہ رات منعقد کی گئی یہ ایک یادگار رنگارنگ تقریب تھی جس میں لوگوں کی دلچسپی آتش بازی اور کرکٹ ہیروز کے کٹ آوٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے، کرکٹ کے شایقین نے اپنے ہیروز کے کٹ آوٹس کے ساتھ سیلفی بنائیں۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا انہوں نے کہا کہ روشنیوں کے شہر کراچی کی رونقیں واپس آگئی ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے تمام مقابلوں کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔ سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آسٹیریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیںگی۔
![]()