Home / اہم خبریں / ہیپی پیلس اسکول اصفہانی کیمپس کی جانب سے پپیٹ شو انکل سرگم کا انعقاد، مجھے عزت بخشنے اور نئی نسل کے بچوں کو آگہی دینے پر شکر گزار ہوں۔ انکل سرگم فاروق قیصر

ہیپی پیلس اسکول اصفہانی کیمپس کی جانب سے پپیٹ شو انکل سرگم کا انعقاد، مجھے عزت بخشنے اور نئی نسل کے بچوں کو آگہی دینے پر شکر گزار ہوں۔ انکل سرگم فاروق قیصر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ہیپی پیلس اسکول اصفہانی کیمپس کی چیف کوآرڈینیٹر صدف بھٹی اور ٹیچرز کی جانب سے پپیٹ شو انکل سرگم جو (فارق قیصر نے 1980 میں متعارف کروایا) کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ ٹیچرز نے خود تمام کریکٹرز بنائے اور خود ہی ان پر پرفارمنس بھی کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اعجاز قریشی کینیڈا والے اور معروف اداکار فیصل قریشی تھے۔ اس موقع پر فیصل قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 8 نسلیں انکل سرگم کا یہ پروگرام دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں اسکولوں میں اس طرح کے پروگرام کرنا اچھی روایت ہے اس سے نئی نسل کو پتہ چلے گا کہ انکل سرگم کون ہیں اور انہوں نے کس طرح کے مزاح کو فروغ دیا۔ انکل سرگم پروگرام کے روح رواں فاروق قیصر نے انکل سرگم اور ان کے اعزاز میں پروگرام کرنے پر صدف بھٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے مجھے عزت بخشی اور نئی نوجوان نسل کو میرے پروگرام سے آگہی دی جس پر میں آپ سمیت تمام ٹیچرز کا شکریہ ادا کرتا جنہوں نے یہ پروگرام ترتیب دیا۔ اس موقع پر صدف بھٹی نے کہا کہ ہم نے اس پروگرام کے ذریعے پرانے آرٹ کو پرموٹ کیا ہے۔ 1980 میں انکل سرگم کا پروگرام کلیاں آتا تھا 1980 کے بچوں کی تربیت میں اس پروگرام کا اہم کردار تھا اس لئے ہم نے آج کلیاں پروگرام کرکے اس پروگرام کو دوبارہ سے دہرایا ہے جس میں انکل سرگم، ماسی مسیبتاں، رولا سمیت تمام کردار تھے۔ پروگرام میں بچوں سمیت ان کے والدین نے بھی شرکت کی والدین کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم 1980 میں واپس چلے گئے اور اسکول میں اس طرح کے پروگرام کرنے پر ہیپی پیلس اسکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے