کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اولمپئین سمیع اللہ خان کی قیادت اولمپئین حنیف خان، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کی آئی جی سندھ سے ملاقات، پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپینز حنیف خان، سمیع اللہ وفد کا حصہ، شہرہ آفاق سپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ بھی موجود، آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کا سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی، سندھ پولیس ہاکی ٹیم کو اولمپئین حنیف خان، جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر اولمپئین حنیف خان کی زیر نگرانی پریکٹس کی ہدایت، کے ایچ اے کے ساتھ ملکر 1952 کے تاریخی پولیس گراؤنڈ گارڈن ویسٹ کی ازسر نو بحالی کا عزم۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی کے تابندہ ستارے اولمپئین سمیع اللہ خان کی قیادت میں اولمپین حنیف خان، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین نے انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات کی۔ گذشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں کراچی ہاکی ایسوسی کے ایگزیکٹو بورڈ ممبران و پاکستان ہاکی کے تابندہ ستارے لیجنڈ اولمپینز حنیف خان اور سمیع اللہ خان، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین سمیت عالمی شہرت یافتہ سپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ بھی موجود تھے۔ سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم لیجنڈ اولمپئین حنیف خان اور فلائینگ ہارس اولمپئین سمیع اللہ کی جانب سے قومی کھیل کے فروغ اور ترقی کے لئے آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے کام کو سراہا اور قومی کھیل کے فروغ اور ترویج کے لئے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پاکستان ہاکی لیجنڈز اولمپئین حنیف خان، اولمپئین سمیع اللہ کی پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا اور ملک و ملت کے لئے انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شہرہ آفاق سپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ کو انکی سپورٹس کی خدمات پر خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرزا اقبال بیگ سپورٹس انسائیکلوپیڈیا ہیں۔ کھیلوں کی تاریخ اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس پروفائل پر انکا عبور انکی قابلیت کا خاصہ ہے۔ انہوں نے سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کی کراچی میں قومی کھیل کے لئے خدمات کو سراہا۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے سندھ پولیس ہاکی ٹیم کواولمپین حنیف خان،جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس میں اولمپین حنیف خان کی زیرنگرانی ٹریننگ کرنے کی ہدایات کیں تاکہ سندھ پولیس ہاکی ٹیم کوبہترین تربیت سے آراستہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر وفد کی نشاندہی پر آئی جی سندھ نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سندھ پولیس ہاکی گراؤنڈ گارڈن ویسٹ کی ازسرنو بحالی کی ہدایات بھی دیں. اس سلسلہ میں سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین کو کے ایچ اے کی جانب سے فوکل پرسن متعین کیا گیا جو کہ گراؤنڈ بحالی کے امور کی نگرانی کرینگے.یاد رہے کہ 1952سے قائم شدہ سندھ پولیس ہاکی گراؤنڈ گارڈن ویسٹ میں عالمی شہرت یافتہ اولمپینز،انٹرنیشنل و نیشنل کھلاڑی کھیلتے رہے. اس تاریخی ہاکی گراؤنڈ میں سندھ پولیس کی تاریخ کے ساتھ ساتھ قومی کھیل کی تاریخ بھی مربوط ہے۔ اس گراؤنڈ میں بیگم رعنا لیاقت علی خان اور صدر پاکستان ایوب خان مرحوم کی صدارت میں قومی کھیل کے کئی اہم ایونٹس منعقد ہوئے۔ قومی ہاکی چیمپین شپس کے انعقاد کی روشن روایات کی حامل اس تاریخی گراؤنڈ کو آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے کے ایچ اے کے اشتراک سے ازسرنو بحالی کا عزم کیا۔
![]()