تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کی مختلف ساحلی پٹی پر بڑی تعداد میں کرمبیونیلا اور بلوم نامی جیلی فش دیکھی گئی

پاکستان کی مختلف ساحلی پٹی پر بڑی تعداد میں کرمبیونیلا اور بلوم نامی جیلی فش دیکھی گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کی مختلف ساحلی پٹی پر بڑی تعداد میں کرمبیونیلا اور بلوم نامی جیلی فش دیکھی گئی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بڑے پیمانے پر کرمبیونیلا اور بلوم جیلی فش دیکھی گئی ہے۔ اس سے قبل یہ جیلی فش سال 2002 اور 2003 میں بھی اس علاقے میں دیکھی گئی تھی۔ محکمہ وائیلڈ لائف کے مطابق جیلی فش نے ماہی گیروں کے کام کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے۔ بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں سمندر کنارے 2019 میں جیلی فش کی بڑی تعداد دیکھی گئی تھی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے دسمبر 2019 میں بحیرہ عرب میں کرمبیونیلا اور سینی کی تصدیق کی تھی۔
خیال رہے کہ ایک تحقیق کے مطابق جیلی فش تقریباً 92 فیصد پانی کی بنی ہوتی ہے اور اس کی 85 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ اس جاندار کا دماغ، سانس، حسیات اور ہاضمے کا مکمل نظام موجود نہیں ہوتا اس کے باوجود جیلی فش دن کے 24 گھنٹے خوراک کھاتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے