تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میہڑ کے تعاون سے سن لائٹ مڈل اسکول میہڑ میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میہڑ کے تعاون سے سن لائٹ مڈل اسکول میہڑ میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میہڑ کے تعاون سے سن لائٹ مڈل اسکول میہڑ میں تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تعلیمی سیمینار میں اسکول کے طلباء سمیت اساتذہ اور والدین نے شرکت کی اس موقع پر اسکول کے طلباء کے درمیان تقریروں کے مقابلے ہوئے جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو شیلڈ اور میڈلز دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے سید وزیر علی شاہ، صدام حسین مغیری، جواد چنا، آمنہ عباسی، ثمینہ چانڈیو اور دیگر نے کہا کہ اسکول کےطلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے موقع ملنا چاہیے تعلیم سے بہتری ممکن ہے اسکول کے اندر بچوں کو تدریسی اور غیر تدریسی معلومات دی جائے، اس موقع پر اسکول کے طلباء نے ٹیبلوز پیش کیے اور قومی گیتوں پر رقص کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے