Home / اہم خبریں / حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی اور ریلیف کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ معذور افراد معاشرے کا اہم رکن ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار اویس خان دریشک

حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی اور ریلیف کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ معذور افراد معاشرے کا اہم رکن ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار اویس خان دریشک

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) حکومت پنجاب معذور افراد کی بحالی اور ریلیف کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ معذور افراد معاشرے کا اہم رکن ہیں ان کی مالی امداد کر کے حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار اویس خان دریشک اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے معذور افراد میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9 معذور افراد میں 10،10 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ ایک معذور کو ویل چیئر دی گئی ہے۔ مزید بتایا کہ 6 نئی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی جانچ پڑتال کے بعد بیت المال سے امداد کی جائے گی۔ اس موقع پر پرسنل اسٹاف آفیسر عبدالرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر اور دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے