Home / اہم خبریں / ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ اچانک سول ہسپتال میرپورخاص پہنچ گئے، شعبہ امراض قلب بلڈنگ کا دورہ کیا، زیر علاج مریضوں سے بھی ملاقات کی

ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ اچانک سول ہسپتال میرپورخاص پہنچ گئے، شعبہ امراض قلب بلڈنگ کا دورہ کیا، زیر علاج مریضوں سے بھی ملاقات کی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ اچانک سول ہسپتال پہنچ گئے۔ سول ہسپتال میں دل کے بڑے ادارے این آئی وی سی ایچ ڈی کے قیام کے سلسلے میں شعبہ امراض قلب کا دورہ کیا۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے سول ہسپتال کے سرجیکل وارڈ، میڈیسن وارڈ لیبارٹری، ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا سرپرائز دورہ کیا۔ سول ہسپتال میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ایم پی اے نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سول ہسپتال میں میرپورخاص ڈویژن کی عوام کے درینہ مطالبے اور انتہائی ضروری شعبہ امراض قلب (این آئی آئی وی سی ایچ ڈی) کے قیام کے سلسلے میں شعبہ امراض قلب بلڈنگ کا دورہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی و چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات صحت، تعلیم، روزگار دینا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ہے۔ سول ہسپتال میں (چیسٹ پین) این آئی وی سی ایچ ڈی یونٹ کے قیام کے لئے صحت سول ہسپتال کے تمام شعبہ جات کی بہتری کی جارہی ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ڈاکٹرز اور عملے کی مکمل حاضری و ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ نے زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی انکی صحت کے علاج و معالجے کے بارے میں بھی پوچھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے