Home / اہم خبریں / بارش اور برفباری کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 11 تا 14 فروری شمالی، شمال مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور ملک کے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سبب بنے گا

بارش اور برفباری کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سلسلہ 11 تا 14 فروری شمالی، شمال مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور ملک کے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سبب بنے گا

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) بارش اور برفباری کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 11 تا 14 فروری شمالی، شمال مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور ملک کے شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سبب بنے گا۔ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا ایک بار پھر بارش برسانے والا سلسلہ 11 اور 12 فروری کو صوبے کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں کو متاثر کرے گا، تفصیلات کے مطابق سوموار کی رات سے بدھ کی رات کے دوران کوئٹہ، ژوب، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبدللہ، چمن، زیارت، مستونگ اور پشین کے علاقوں میں اچھی بارش اور کہیں کہیں برفباری کا امکان ہے جبکہ منگل اور بدھ کے روز نوشکی، دالبندین، چاغی، قلات، ہرنائی، سبی، کوہلو، بارکھان کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے