میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) معاشی بحران، تنگدستی کے باعث ٹھیلہ چلا کر گھر کی کفالت کرنے والے بزرگ محبوب بھرگڑی کی نوجوان بیٹی 16 سالہ (ن) نے کمرے میں خود کو بند کرکے خودکشی کرلی۔ سیٹلائیٹ ٹاؤن گراؤنڈ نمبر 2 میں گشکوریوں کے گھر جا کر (ن) نے خوکشی کی۔ پولیس کے مطابق نازیہ کا والد ٹھیلہ چلاتا ہے اور بھانسنگ آباد میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے، مکان کا کرایہ، گھر کے اخراجات پورے نہ ہونے کے سبب محبوب بھرگڑی اپنے خاندان کو واپس گاؤں لیکر جانا چاہتا تھا جس کے باعث لڑکی نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی لڑکی آج اپنے قریبی جاننے والوں کے گھر واقع سیٹلائیٹ ٹاؤن گراؤنڈ نمبر 2 میں گئی وہاں جاکر پندھا لگایا۔ لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔
![]()