میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی معتمدہ فوزیہ خالد کے شوہر اسلامی جمیعت طلبہ سندھ کے سابق ناظم حافظ سلمان خالد کے والد محترم سینئر رکن جماعت اسلامی میرپورخاص خالد امین اچانک حرکتِ کلب بند ہونے کے سبب قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں انکی نماز جنازہ آج شمع گراؤنڈ والکرٹ میں ادا کردی گئی انکی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالقدوس احمدانی، محمد افضال آرائیں، امیر شہر حاجی نور الٰہی و دیگر رہنماؤں سمیت ضلع بھر کے سینکڑوں کارکنانِ جماعت اسلامی، عزیز و اقارب، رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل، جنرل سیکریٹری عاصم شیخ، نائب امیر جماعت اسلامی شکیل فہیم، زاہد الرحمن، اکرم شیخ، سینئر رکن لالہ نور محمد، عزیر الرحمن، ظفر اقبال و پریس سیکریٹری عبدالرشید شیخ نے خالد امین کے اچانک انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی اقامت دین کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزار دی، اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
![]()