Home / اہم خبریں / نئے سال کے آغاز میں سندھ میں پولیو کے منفی نتائج محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان

نئے سال کے آغاز میں سندھ میں پولیو کے منفی نتائج محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود بھی سندھ سے پولیو وائرس کا خاتمہ نہ ہوسکا سندھ میں پولیو وائرس کے بڑھتے ہوئے مریض محکمہ صحت سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں سندھ حکومت کی پولیو بچاو ¿ مہم بھی فیل ہوگئی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع کشمورکی سوا تین سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ای او سی کے مطابق سندھ بھر میں رواں برس 3 پولیوکے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے رواں ماہ صوبے بھر میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائے جانے تھے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اپنے اعلانات کے بعد محکموں کی کارکردگی کا آڈٹ بھی کیا کرے، محکمہ صحت سندھ کے افسران سر سے پاو ¿ں تک کرپشن میں ڈوب گئے ہیں اعلان کہ مطابق اگر محکمہ صحت سندھ نے اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیے ہوتے تو نئے سال کے آغاز میں پولیو کے نتائج منفی کے بجائے مستحکم ہوتے محکمہ صحت سندھ کی افسران اگر انسداد پولیو مہم کو اپنی کرپشن کی نظر نہ کرتے تو اس کے بہتر نتائج مرتب ہو سکتے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے