کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم سمیت تمام عہدیداروں اور مجلس عاملہ و ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور(سجال) کے نومنتخب عہدیداروں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عقیل احمد، اشرف چوہدری اور احتشام الحق کا بالترتیب سجال کا صدر، سیکریٹری اور خزانچی منتخب ہونا سجال کے ممبران کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ خاص کر عقیل احمد بلا اور اشرف چوہدری کا مسلسل دوسری مدت کے لیئے منتخب ہونا ممبران کی جانب سے ان کی پالیسوں کی تجدید ہے۔ امید ہے سجال کے نومنتخب عہدیداران پہلے سے زیادہ متحرک و منظم انداز میں اپنی برادری کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کریں گے۔
![]()