تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دبنگ اعلانات کردیے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دبنگ اعلانات کردیے

اسلام آباد (نوپ نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 5 ہزار ریلوے ملازمین کے لیے اپارٹمنٹس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب منافع بخش ٹرین ہی چلے گی‘ ریلوے کا 40 ارب روپے کے خسارے کو ختم کرنے کا چیلنج قبول کرتا ہوں‘ پشاور سے لاہور تک ڈبل ٹریک بنانا اولین ترجیح ہے‘ ریلوے کو منافع بخش بنانے کے لیے 18 گھنٹے کام کروں گا‘ لوگوں کو روزگار بھی ملے گا اور ریوینو بھی بڑھائیں گے‘ سابق حکومت کرپٹ تھی‘ بتایا گیا سب اچھا ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ عید کے دوسرے روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ریلوے میں 35 سے 40 ارب کا خسارہ جہیز میں ملا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ریلوے کا خسارہ ختم کرنا ہے‘ میں یہ چیلنج قبول کرتا ہوں‘ ریلوے کو نعرہ دیا ہے کہ آرام حرام ہے‘ ریلوے کو ٹھیک کرنا میری ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے ساتھ انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی‘ سب سے پہلے میرا احتساب کیا جائے‘ آدھا ریلوے نیب زدہ ہے‘ ہم نے دگنی قیمت پر انجن خریدے ہیں‘ جو لوگ نیب کو مطلوب ہیں انہیں سرنڈر کرنا ہوگا‘ کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سہولت والا سفر چاہتے ہیں‘ نئی ٹرینوں پر10 فیصد رعایت ہوگی‘ ریلوے کے تمام ریسٹ ہاؤس کو پرائیویٹ سیکٹر کے لیے کھول دیں گے‘ ریلوے کی پٹری بھی کرائے پر دینے کے لیے تیار ہیں‘ اگلے ہفتے 2 نئی ٹرینوں کا اعلان کریں گے‘ سواری کی کمی نہیں ہے‘ ڈی ایس ریلوے کوہدایت کی ہیکہ اخراجات میں فلور کمی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 31 ریلوے اسٹیشنوں اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں‘ بہت سارے پاکستانیوں نے بلٹ ٹرین کے لیے بھی ہمیں یقین دلایا ہے‘ کراچی سے سکھر، راولپنڈی سے لاہور اور میانوالی کی ٹرینیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کی دونوں جانب درخت لگائیں گے اور ریلوے کے تمام ریسٹ ہاؤس فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو ٹرین منافع بخش ہوگی وہی چلے گی‘ نجی کمپنیوں کے تعاون سے 8 اسٹیشنوں پر ریل پلازہ تعمیر کیے جائیں گے‘ نجی کمپنیاں ہم سے شراکت داری میں اسٹیشن اور فوڈ اسٹریٹ بنائیں، جو بھی چیز بنائی جائے گی وہ ریلوے کی ہی ملکیت رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گریڈ 4 کے 5 ہزار ملازمین کے لیے اپارٹمنٹ بنائیں گے‘ اس کو ہم 10 ہزار بھی کر سکتے ہیں‘ میں وزیر اعظم سے بات کروں گا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے