Home / اہم خبریں / میہڑ میں 5 فروری مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا

میہڑ میں 5 فروری مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں 5 فروری مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تنظیموں کی جانب سے کشمیریوں اور پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئی، ریلی سنی رابطہ کونسل جماعت اہلسنت تعلقہ میہڑ حافظ منظور احمد چانڈیو، یحییٰ خان مزاری، حافظ احمد سیال جبکہ پاکستان نشان حیدر کی جانب سے راجہ جان محمد جانوری، مہران چانڈیو، نادر چانڈیو، امن فاؤنڈیشن کے چئیرمین کاشف کهوکهر، سید سعادت شاہ، قاضی عارف، حافظ غلام حیدر مہیسر، حافظ کمال الدین منگی، پیپلز پارٹی رہنما سید حب دار شاہ اور دیگر کی قیادت میں نیشنل پریس کلب میہڑ تک ریلی نکالی گئی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے بھارت بلاجواز کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے عالمی برادری بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے کر کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے فل فور اقدامات اٹھائے جائیں، انہوں نے مطالبہ کیا بے گناہ کشمیریوں کا خون بہانہ، کلسٹر بموں کی بارش کو بند کیا جائے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دی جائے، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سن لے پاکستان کی افواج اور عوام ہمشہ کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہيں، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کرتے ہوۓ ہسپتالوں اور تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے