Home / اہم خبریں / وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی ٹیم میں ا ضافہ، سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی ٹیم میں ا ضافہ، سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

کراچی (نوپ نیوز) میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی ٹیم میں ا ضافہ 27 اگست کو کیا جائے گا اور قائم مقام گورنر آغا سراج دارنی سندھ کابینہ کے 10 نئے وزرا سے حلف لیں گے۔ ارکان میں رانا ہمیر سنگھ، شاہ حسین شاہ شیرازی، متوقع وزرا میں نادر علی مگسی، مکیش کمار چاولہ ، ملک اسد سکند ر، ناصر حسین شاہ، پروین قائم خانی، ممتاز جاکھرانی کا نام شامل ہے جبکہ مشیروں میں ضیاالحسن کا نام شامل ہے، ذولفقار شاہ، ندا کھوڑو، جبار خان، حناد دستگیر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے اور متوقع مشیروں میں منظور وسان اور اعجاز جاکھرانی کا نام بھی شامل ہے۔ سندھ حکومت نے موجود ارکان سے اضافی قلمدان واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کے مطابق سعید غنی، سردار شاہ، مرتضی وہاب اور کشوری لال سے اضافی قلمدان واپس لئے جائیں گے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے